لاہور پولیس عمران خان کے معاملہ پر حساس ہوگئی

لاہور پولیس عمران خان کے معاملہ پر حساس ہوگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: لاہور پولیس عمران خان کی سکیورٹی کےمعاملے پرحساس ہوگئی، کپتان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے  اقدامات، سپیشل برانچ کےاہلکاروں کی رہائش گاہ آمد ،سراغ رساں کتوں کی مدد سے گھرکے اندر تک سرچنگ شروع کر دی۔

سٹی 42 کے مطابق عمران خان کا لاہورمیں پڑاؤ ڈالنے پر لاہورپولیس عمران خان کی سکیورٹی کےمعاملے پرحساس ہوگئی۔ کپتان کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ سراغ رساں کتوں کی مدد سے گھرکےاندرتک سرچنگ شروع کر دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں۔۔۔پی ٹی آئی کارکنان نے اپنی ہی جماعت کو دھوکہ دے دیا 

  عمران خان انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئےمخالفین پرخوب برسے ۔چیرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ایک اورلیگی اڈیالہ گیا۔اب شہبازشریف کی باری ہے۔عوام 25جولائی کوکرپشن کے خلاف فیصلہ دیں۔ واضح رہے کہ چیرمین پی ٹی آئی نے الیکشن نے پہلے ہر روز 3 بکروں کا صدقہ دینے کا بھی کہہ دیا ہے۔

دوسری جانب پی پی 162 کے امیدوارعبدالعلیم خان کی قیادت میں ریلینکالی گئی۔ کارکنوں نے کثیرتعداد میں شرکت کی۔"وزیراعظم عمران خان" کےنعرے بھی لگائے گئے۔علاوہ ازیں  پی پی170سےپی ٹی آ ئی کے امیدوار چودھری امین نے مختلف علاقوں کا  دورہ کیا۔ اصغرکالونی،ستوکتلہ امیرپیلس،کریم پارک میں کارکنوں کی جانب سے شانداراستقبال کیا گیا گوالہ کالونی میں گجربرادری کےجلسےمیں بھی شرکت کی۔ خطاب میں کہا کہ25 جولائی کوتحریک انصاف کی کامیابی حتمی ہے۔