ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ انتقال کرگئے

سعودی شہزادہ فیصل بن ترکی بن عبداللہ انتقال کرگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: سعودی شہزادہ  فیصل بن ترکی  بن عبداللہ  آل سعود  بن فیصل آل سعود انتقال کرگئے۔

 سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ایوان شاہی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ شہزادہ  فیصل بن ترکی بن عبداللہ آل سعود بن فیصل آل سعود کا انتقال بدھ کے روز ہوا،سعودی میڈیا کے مطابق سعودی شہزادے کی نمازہ  جنازہ  آج  جمعرات 22 جنوری کو  بعد نماز مغرب مسجد الحرام  میں ادا کی گئی۔

 سعودی شہزادے کی نمازہ جنازہ نائب گورنر مکہ مکرمہ شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز  نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں سعودی شاہی خاندان کے افراد ، سعودی حکام  اور  دیگر شخصیات  نے شرکت کی۔

 ایوان شاہی نے متوفی کے لیے رحمت و مغفرت اور بلندی درجات کی دعا کی ہے۔