ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مری اور ایبٹ آباد شہر میں بارش،گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری

مری اور ایبٹ آباد شہر میں بارش،گلیات میں برف باری کا سلسلہ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : مری، ایبٹ آباد شہر  میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے ۔

ایبٹ آباد شہر میں بارش اور گلیات میں برف باری کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔ بارش اور برفباری کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا، برف باری کا آغاز ہوتے ہی سیاح ہوٹلوں سے مری روڈ پر جمع ہوگئے۔ ایبٹ آباد سیاح سرد موسم کے باوجود برف سے تفریح لینے میں مگن ہیں۔

دوسری جانب ریسکیو اور جی ڈی اے ٹیمیں گلیات میں الرٹ ہیں، برف ہٹانے کیلئے ہیوی مشینری بھی پہنچا دی گئی ہے، ساتھ ہی سیاحوں کو احتیاط کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مزید برفباری متوقع ہے، اگلے 24 سے 30 گھنٹوں میں اچھی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔