سٹی 42 : لاہور شہر کے مختلف علاقوں میں بارش شروع ہوگئی ۔
شہر کا موسم ابرآلود ہے، تیز ہوائیں چل رہی ہیں، جوہرٹاؤن میں بارش شروع ہوگئی۔ جیل روڈ اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی بارش، شادمان ،ایوان صنعت وتجارت روڈ ،قرطبہ چوک پر بھی بارش شروع ہوگئی ۔علاوہ ازیں ٹاؤن شپ، باگڑیاں اور گرین ٹاؤن کے اطراف بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔
دوسری جانب نارتھ کراچی، اورنگی ٹاؤن،گلشن معمار،نارتھ ناظم آباد ،احسن آباد، جامعۃ الرشید ،صدر،سول اسپتال، نیو کراچی اور بفرزون میں تیز ہواؤں کے ساتھ بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہو گیا ہے۔ بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا، ساتھ ہی کراچی کی عوام کے مرجھائے چہرے کھل اٹھے۔