ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات; تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت

وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات; تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب کی بل گیٹس سے ملاقات ہوئی ۔صحت اور ادارہ جاتی اصلاحات میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ۔

ملاقات میں صحت کے شعبے میں گیٹس فاؤنڈیشن کے ساتھ تعاون کو مزید مضبوط بنانے پر بات چیت ہوئی۔

 وزیر خزانہ نے پاکستان میں گیٹس فاؤنڈیشن کی دیرینہ معاونت، بالخصوص پولیو کے خاتمے میں اس کے اہم کردار پر شکریہ ادا کیا۔ بل گیٹس نے پاکستان میں پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے مسلسل کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔  دونوں فریقین نے پولیو کے خاتمے اور صحت کے نظام کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

 وزیر خزانہ   نے کہا شفافیت اور ڈیجیٹل نظام کے ذریعے ملکی وسائل میں اضافہ حکومت کی اہم ترجیح ہے ۔

  بل گیٹس نے کہا مؤثر ٹیکس نظام طویل المدتی معاشی خود انحصاری کے لیے نہایت اہم ہے۔ ڈیجیٹل ذرائع سے ٹیکس وصولی، حکمرانی اور عوامی خدمات میں نمایاں بہتری لائی جا سکتی ہے۔