ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بسنت پر لاہور میں شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی

بسنت پر لاہور میں شہریوں کیلئے فری ٹرانسپورٹ چلائی جائے گی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عمران یونس: حکومتِ پنجاب نے بسنت کو رنگا رنگ اور عوام دوست بنانے کے لیے بڑا منصوبہ تیار کر لیا ہے، جس کے تحت بسنت کے موقع پر لاہور میں شہریوں کے لیے فری ٹرانسپورٹ سروس چلائی جائے گی۔

 ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ آفس نے اس سلسلے میں یونیورسٹیز اور کالجز سے بسیں فراہم کرنے کی درخواست کر دی ہے۔

حکومتی منصوبے کے تحت مجموعی طور پر 600 بسیں حاصل کی جائیں گی، جن میں 500 بسیں یونیورسٹیز جبکہ 100 بسیں کالجز سے لی جائیں گی۔ فری بسیں لاہور کے مختلف مقامات پر کھڑی ہوں گی اور شہریوں کو حکومتی بسنت پروگرامز میں شرکت کے لیے آمد و رفت کی سہولت فراہم کریں گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت بسنت کے موقع پر شہریوں کی بڑی تعداد کو محفوظ اور منظم انداز میں تقریبات تک پہنچانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ اس حوالے سے ڈی پی آئی کالجز نے 100 بسوں کی فہرست ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال کر دی ہے، جبکہ دیگر تعلیمی اداروں سے رابطے بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔

حکام کے مطابق فری ٹرانسپورٹ سروس کا مقصد شہریوں کو سہولت فراہم کرنا اور بسنت کی تقریبات کو مزید خوشگوار اور یادگار بنانا ہے۔