شدید دھند، سردی اور خشک موسم برقرار رہنے کی پیشگوئی

Cold wave, City42, Lahore
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

روزینہ علی: ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ اسلام آباد، پنجاب ، خیبر پختونخوا اور بالائی سندھ کے میدانی علا قوں میں شدیددھند/ سموگ چھائے رہے گی۔ شدید دھند کے باعث ان علاقوں میں موسم شدید سرد رہے گا۔ 


منگل کے روزموسم کی صورتحال


    اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ تا ہم صبح اور رات کے اوقات میں دھند چھائے رہے گی۔ 

     صوبہ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ بالائی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔ چارسدہ ، مردان،نوشہرہ ، صوابی ، پشاور، لکی مروت، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان اور گردونواح میں صبح اور رات کے اوقات میں شدید دھند چھائے رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ مری، گلیات اور گر دو نواح میں موسم شدید سرد رہے گا۔ بہا ولپور ،ساہیوال ، اوکاڑہ ،قصور،لاہور ،سیالکوٹ، نارووال،گوجرانوالہ، راولپنڈی،اٹک، جہلم ، منگلا،فیصل آباد، جھنگ،سرگودھا،منڈی بہاؤالدین،ٹوبہ ٹیک سنگھ،خانیوال ،ملتان ، خان پور،رحیم یار خان ، حافظ آباد ،بھکر ، لیہ،ڈیرہ غا زی خان اور گر دو نواح میں شدید دھند / سموگ چھائے رہے گی۔ جس کے باعث صوبے کے بیشتر اضلاع میں دن کے درجہ حرات معمول سے کم رہیں گے۔  

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک جبکہ شمالی اضلاع میں شدید سرد رہے گا۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔جیکب آباد، حیدرآباد، موہنجوداڑو، سکھر، لاڑکانہ ، دادو، گھوٹکی، خیر پور ، کشمور اور پڈعیدن میں دھند/سموگ چھائے رہنے کا امکان ہے۔

  کشمیر اور گلگت بلتستان  موسم شدید سرد اور خشک رہے گا۔

پیر کے روز کم سے کم درجہ حرارت : لہہ منفی 12 ، اسکردومنفی11، کالام منفی 07،گلگت، استور منفی 06 ،گوپس ، سری نگرمنفی 05،قلات منفی 04،چترال، ہنزہ، راوالاکوٹ، کوئٹہ اورمیرکھانی میں منفی 03 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔