لاہور سمیت ملک بھر میں بارش، برفباری کب تک رہے گی؟

Rainy Weather in Lahore
کیپشن: Rainy Weather
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: اسلام آباد سمیت ملک بھر میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ  جاری، سردی کی شدت میں مزید اضافہ, محکمہ موسمیات نے آئندہ24 گھنٹوں کے دوران تیز بارش اور برفباری کی نوید سنا دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد اور گلیات میں بارش او ر برفباری کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں میں مطلع آبرالود رہنے اور مزید بارش کی پیشگوئی کر دی۔ پنجاب کے مختلف اضلاع گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین، جہلم، ایبٹ آباد اور لاہور، نارروال، شیخوپورہ، قصور ، ٹوبہ، جھنگ، بھکر، میانوالی، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی  تیز بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق سندھ میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔ لاہورکا موجودہ درجہ حرارت 11  سینٹی  گریڈ ریکارڈ ، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 10  سینٹی گریڈ اور زیادہ سے زیادہ 13 سینٹی  گریڈ ریکارڈ، شہر میں  ہوا 14 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے  چلے گی،ہوا میں نمی کا تناسب 92 فیصد  ریکارڈ کیا گیا۔ 

دوسری جانب چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے رات گئے مری کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری پنجاب نے برفباری سے پہلے انتظامات کا جائزہ لیا جبکہ مری میں قائم کنٹرول روم کا بھی اچانک دورہ کیا۔ کمشنر راولپنڈی ڈویژن اور ڈی سی راولپنڈی بھی ہمراہ تھے۔ انہوں نے انتظامیہ، پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کی جانب سے کئے گئے انتظامات کو سراہا۔ کنٹرول روم بھی مکمل طور پر فعال ہے اور تمام انتظامات مکمل ہیں۔