پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرارز کی بھرتی کا طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج

پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرارز کی بھرتی کا طریقہ کار ہائیکورٹ میں چیلنج
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرارز کی بھرتی کا طریقہ کار لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج، عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے بھرتی کا طریقہ کار درست قرار دے دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جج جسٹس عابد عزیز شیخ نے محسن رشید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ اس نے پنجاب یونیورسٹی میں لیکچرار کی بھرتی کے لئے درخواست دی، مطلوبہ معیار پر پورا اترنے کے باعث سلیکشن بورڈ نے اسے لیکچرار بنانے کی سفارش کی، سلیکشن بورڈ کی سفارش کے باوجود اسے لیکچرار بھرتی نہیں کیا گیا۔

 درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت پنجاب یونیورسٹی کی بھرتی کا طریقہ کار میرٹ کے مطابق اور درخواست گزار کو بھرتی کرنے کا حکم دے.

  عدالت میں پنجاب یونیورسٹی کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ پنجاب یونیورسٹی میں بھرتی میرٹ کے مطابق کی جاتی یے، لیکچرارز کی بھرتی کا حتمی اختیار سنڈیکیٹ کے پاس ہے جس نے سب سے زیادہ نمبر لینے والے امیدوار کو بھرتی کرلیا ہے۔

 لیگل ایڈوائزر نے دلائل دیتے ہوئے لیکچرار کی بھرتی کیلئے دائر درخواست خارج کرنے کی استدعا کی، جس پر عدالت نے درخواست خارج کرتے ہوئے بھرتی کا طریقہ کار درست قرار دے دیا.

Sughra Afzal

Content Writer