ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین سے بھی منافع کمالیا

ایل ڈی اے نے اورنج لائن ٹرین سے بھی منافع کمالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(در نایاب) ایل ڈی اے نے دوہزار سترہ میں اورنج لائن کے لئے حکومت پنجاب بطور قرض لئے گئے دس ارب پر ایک ارب اسی کروڑ منافع کمالیا جبکہ اورنج لائن کے مختص فنڈز کو نئے میگا پراجیکٹ کے لئے حکومت پنجاب کو فراہمی پر تاحال ڈیڈ لاک برقر ارہے ۔

پنجاب حکومت نے اورنج لائن کے لئے قرض پانچ پانچ ارب کی دو اقساط میں دیا گیا ہے۔ پہلی قسط دوہزار سولہ جبکہ دوسری قسط دوہزار اٹھارہ میں موصول ہوئی تھی۔ قرض کا مقصد چینی بنک سے تین ماہ کی تاخیر سے قسط وصولی کو کور کرنا تھا۔ ایل ڈی اے نے دس ارب کے فنڈز کو بنک آف پنجاب میں ڈیپازٹ کررکھا ہے جس پر ایک ارب اسی کروڑ بنک منافع کمایا جاچکا ہے۔

پنجاب حکومت فنڈز کو ایل ڈی اے سے واپس لے کر نئے میگا پراجیکٹ پر لگانے کی خواہاں ہے۔ ایل ڈی اے فنانس ڈیپارٹمنٹ نے فنڈز سرنڈر کرنے میں آمادگی ظاہر کی ہے ۔ فنڈز کی راہ میں رکاوٹ انجنئیرنگ ونگ کے پراجیکٹ ڈائریکٹر کا اصولی اعتراض ہے۔

ذرائع کے مطابق اورنج لائن کے مختص فنڈز کو کسی اور مقصد کے لئے استعمال نہیں کیا جاسکتا اورنج لائن کے دس ارب کے فنڈز میں کنٹریکٹرز کی سیکیورٹی اور ورک ڈن کی پیمنٹ ہے۔ ڈائریکٹر فنانس کا کہنا ہے کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کو لکھ دیا ہے فیصلہ وہی کریں گے ۔ ڈائریکٹر فنانس محمد اختر کا کہنا ہے کہ اورنج لائن کے فنڈز ٹرانسپورٹ سے روٹ ہوتے ہیں تاہم نو ارب دینے پر آمادگی ظاہر کی جاچکی ہے ۔

Malik Sultan Awan

Content Writer