عدالت نےپسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی قسمت کا فیصلہ سنادیا

عدالت نےپسند کی شادی کرنیوالی لڑکی کی قسمت کا فیصلہ سنادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) لاہور ہائیکورٹ میں بیٹی کی بازیابی کے لئےدائر درخواست پر سماعت کی، عدالت نے بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دے دی دی۔احاطہ عدالت میں ماں روتی رہی مگر سنگدل بیٹی کا دل موم نہ ہوسکا۔

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے بیٹی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت  کی، عدالت نے بختاور بی بی کے بیان پر شوہر نبیل کے ساتھ جانے کی اجازت دےدی، لاہور ہائیکورٹ نے بختاور بی بی کی ماں کی جانب سے دائر درخواست پر سماعت کی، عدالت میں پیشی کے موقع پر بختاور  بی بی نے بیان دیا کہ مجھے کسی نے اغواء نہیں کیا,نبیل سے پسند کی شادی کی اسی کےساتھ جانا چاہتی ہوں۔

بیٹی کے بیان پر ماں احاطہ عدالت میں روتی رہی مگر سنگدل بیٹی کا دل موم نہ ہوا، ماں اور باپ کی منتیں بھی کام نہ آئیں۔درخواستگزار  ماں کا کہناتھا کہ نبیل میری بیٹی کو اغواء کرکے لے گیا,بیٹی بختاورکو دھوکہ دے کرشادی کرلی, عدالت سے استدعا کرتے ہوئے کہا کہ عدالت بیٹی کی بازیابی کے حکم دے۔

واضح رہے کہ پسند کی شادی کے ایسے کیسز بھی سامنے آرہے ہیں جہاں لڑکی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایاجاتا ہے اور سسرال والے اپنی بڑی بڑی فرمائشیں کرتے نظر آتے اور بلآخر بات طلاق یا پھر لرزہ خیزواقعہ کا رخ اختیار کرلیتی ہے، ایک ایسا ہی واقعہ مصطفیٰ آباد  میں پیش آیا تھا جہاں  شادی شدہ لڑکی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

شبانہ نامی لڑکی کی شادی چار سال قبل مصطفیٰ آباد  کے رہائشی جبران کے ساتھ ہوئی تھی،گھر میں اکثر جھگڑا رہتا تھا جس پر شوہر کی جانب سے تشدد کا نشانہ بھی بنایا جاتا، شوہر اور سسرالیوں کے ظلم وستم سے آزادی حاصل کرنے کے لئے شبانہ نے موت واحد حل سمجھا اور گلے میں پھندا ڈال کر زندگی کا خاتمہ کیا ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer