زبردست ژالہ باری، لاہور نےسفید چادر اوڑھ لی

زبردست ژالہ باری، لاہور نےسفید چادر اوڑھ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) لاہور میں زبردست ژالہ باری کے بعد ہر چیز نے برف کی چادر اوڑھ لی، وقفے وقفے سے گرج چمک کے ساتھ بارش کا سلسلہ بھی جاری۔

لاہور میں گزشتہ دو روز سے بارشوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم کل شام کے بعد بارش نے برف کا روپ دھار لیا اور اولوں کی صورت میں برس پڑی کیا سڑکیں، کیا شاہراہیں، کیا میدان، کیا گھروں کی چھتیں سب نے سفید چادر اوڑھ لی۔ شہریوں نے ژالہ باری کا خوب خیر مقدم کیا اور برف سے لطف اندوز ہوتے رہے، کھلے مقامات پر برف کی تہہ جم گئی، سردی کی شدت میں زبردست اضافہ ہو گیا۔

اس موقع پر بڑی تعداد میں لاہوریے اس خوبصورت منظر سے لطف اندوز ہونے کے لیے کھلے مقامات کے قریب آگئے۔

Shazia Bashir

Content Writer