’’سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘‘

’’سانحہ ساہیوال میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے‘‘
کیپشن: City42 - Governor Punjab, Sahiwal Incident
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عثمان الیاس) سانحہ ساہیوال کے متاثرہ خاندان سے اظہار تعزیت کے لئے سیاسی اور سماجی شخصیات کا چونگی امرسدھو میں انکی رہائش گاہ پر آمدکا سلسلہ جاری ہے، گورنر پنجاب چودھری محمد سرور نے متاثرہ خاندان سے ملاقات کی اور انہیں انصاف کا یقین دلایا۔

گورنر پنجاب نے خلیل کے بچوں، اہل خانہ اور ذیشان کی والدہ سے تعزیت کی۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ عمران خان کی ہدایت پر یہاں پہنچا ہوں۔ معصوم جانوں کے ضیاع پر پوری قوم دکھ میں ہے، انصاف کے تقاضے پورے کریں گے۔

گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پوری پاکستانی قوم اس صدمے سے دوچار ہے۔ میں مقتولین کے لواحقین سے ملا ہوں، ان سب کو یقین دلاتا ہوں انہیں انصاف ملے گا اور ہمارے ورکرز نے وارننگ دی ہے کہ اگر اس فیملی کو انصاف نہ دیا تو راہیں جدا کرلیں گے۔ میں اور وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور عمران خان یقین دلاتے ہیں۔ سب کو انصاف ملے گا اور ہم ملوث لوگوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے تاکہ آئندہ کوئی ایسی حرکت نہ کرے۔

گورنر پنجاب کے ہمراہ آئے صوبائی وزیر انرجی اختر ملک کو ذیشان کے اہلخانہ نے زبردستی روک لیا، جس پر صوبائی وزیر کا کہناتھا کہ انشااللہ ذیشان کے اہلخانہ کو بھی انصاف ملے گا، 72 گھنٹے کا وقت دیا گیا ہے، کل شام 5 بجے تک جے آئی ٹی کی تفتیش مکمل ہوجائے گی۔

سانحہ ساہیوال کے متاثرہ افراد نے آنے والی تمام شخصیات سے ایک ہی مطالبہ کیا کہ ان کو صرف انصاف چاہیے۔

Sughra Afzal

Content Writer