کسٹمزانٹیلیجنس کا کریک ڈاؤن، 3سمگل شدہ گاڑیاں قبصہ میں لےلی

کسٹمزانٹیلیجنس کا کریک ڈاؤن، 3سمگل شدہ گاڑیاں قبصہ میں لےلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 رضوان نقوی: کسٹمزانٹیلیجنس کا سمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن، ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد مالیت کی 3 سمگل شدہ کاریں بحق سرکار ضبط کرلیں، تینوں گاڑیاں بوگس دستاویزات پر رجسٹرڈ کرائی گئی تھیں۔

 تفصیلات کے مطابق کسٹمزانٹیلیجنس نےسمگل شدہ گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتےہوئے بحریہ ٹاؤن اورماڈل ٹاؤن سے 3 سمگل شدہ کاریں ضبط کرلی ہیں۔ کسٹمز انٹیلی جینس نےبحریہ ٹاؤن سے اے ایف آرزیروون سکس نمبر نسان سیما کارتحویل میں لے لی۔

کسٹمز انٹیلی جینس نے ماڈل ٹاؤن سےڈبل اے ٹرپل ٹو نمبرکراؤن ایتھلیٹ کاراور ڈبلیو جی زیرو زیرو نائن نمبر کراؤن سیلون پکڑ لی ہے۔ کسٹمز انٹیلی جنس حکام کے مطابق ضبط کی گئی سمگل شدہ گاڑیوں کی مالیت ڈیڑھ کروڑ روپے سے زائد ہے۔

علاوازیں کسٹمزانٹیلی جنس کی ٹیم نے ڈپٹی ڈائریکٹر عثمان طارق کی سربراہی میں کارروائی کی۔ سپرنٹنڈنٹ سلیم اللہ خان،انٹیلی جینس آفیسرذوالفقار علی ڈوگر،سہیل مرتضیٰ،آغا سلطان حیدر،ندیم احسن اورحامد بابرکسٹمز انٹیلی جنس کی چھاپہ مار ٹیم میں شامل تھے۔