(علی ساہی)وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر پنجاب پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
ڈرگ فری پنجاب مہم کے سلسلے میں صوبہ بھر میں اینٹی نارکوٹکس ٹارگٹڈ آپریشنز میں تیزی آ گئی۔
پنجاب پولیس کی جانب سےایک ہی دن میں لاہور سمیت صوبہ بھر میں منشیات فروشوں کے اڈوں پر 300 سے زائد چھاپے مارے گئے۔
اس دوران منشیات کے مکروہ دھندے میں ملوث ملزمان کے خلاف 122 مقدمات درج ، 125 ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔