ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام, پیسے ہتھیانے والے گروہ کے خلاف پولیس ان ایکشن,9ملزمان گرفتار

ے نظیر انکم سپورٹ پروگرام, پیسے ہتھیانے والے گروہ کے خلاف پولیس ان ایکشن,9ملزمان گرفتار
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاران یامین : ایس پی کینٹ اویس شفیق کی ہدایت پر بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کی رقم کی تقسیم میں سے خواتین سے پیسے ہتھیانے والے گروہ کے خلاف پولیس ان ایکشن،نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
 ایس ایچ او شمالی چھاؤنی نے پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائی کی۔ بے نظیر انکم سپورٹ سکیم کی رقم کی تقسیم میں سے خواتین سے نوسربازی کرکے پیسے ہتھیانے والے 9 ملزمان رقم سمیت گرفتار کرلئے، ملزمان میں مخدوم علی، سہیل، عرفان، علی رضا، الیاس وغیرہ شامل ہیں، ترجمان پولیس نے بتایا کہ ملزمان خواتین کو لائن میں لگے بغیررقم دلانے کے عوض 2500 سے2000 ہزار روپے وصول کرتے تھے،پیسے ہتھیانے والے گروہ کو جو خواتین پیسے نہ دیتی انکو ڈرایا جاتا کہ ان کے فنگر پرنٹ نہیں آ رہے۔ ان کی رقم نہیں آئی، گرفتار ملزمان سے نقدی رقم 18 ہزار 500 روپے برآمد ہوئے ہیں،پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں ۔

Ansa Awais

Content Writer