اپوزیشن کےپاورشو میں کرسیاں لاہوریوں کی راہ تکتی رہیں، خواجہ احمد حسان

اپوزیشن کےپاورشو میں کرسیاں لاہوریوں کی راہ تکتی رہیں، خواجہ احمد حسان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

خان شہزاد: مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور کے وفد نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں کی قیادت میں لیگی رہنما خواجہ احمد حسان سے نوے شاہراہ قائد اعظم پر ملاقات  ، خواجہ احمد حسان نے کہا کہ سازشی ٹولے کا احتجاج ناکام بنانے پر وزیر اعلی نے تاجر برادری کا شکریہ ادا کیا ہے۔    

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن تاجرونگ لاہور کے وفد نے مشیر وزیر اعلی پنجاب محمد علی میاں کی قیادت میں لیگی رہنما خواجہ احمد حسان سے نوے شاہراہ قائد اعظم پر ملاقات  کی۔ خواجہ احمد حسان نے کہاکہ تاجر برادری اور لاہوریوں نے اپوزیشن کی احتجاجی سیاست کو مسترد کردیا۔ 17 جنوری کو اپوزیشن کے جلسے میں خالی کرسیاں لاہوریوں کی راہ تکتی رہیں۔

لیگی رہنما کا مزید کہناتھاکہ تاجر برادری نے اپوزیشن کے احتجاج کو ہائیکورٹ میں چیلنج کرکے بارہ بجے تک ختم کرایا اور مارکیٹوں میں احتجاجی بینرز لگائے اور مظاہرے کیے۔ تاجروں نے مسائل کے حل کیلئے انتظامیہ کی ایکشن کمیٹی تشکیل دینے کا مطالبہ کردیا۔

وفد میں مسلم لیگ ن تاجرونگ کے عہدیداران بابر محمود ،شاہد نذیر ،خواجہ خاوررشید ،عامر صدیق چودھری ،سہیل محمود بٹ،عتیق الرحمن،عامر سہیل ،زبیر انصاری،میاں عثمان ،حاجی نواز پپو ،جاوید بٹ،حاجی نعیم خان ،میاں فیصل مجید ،رضا بخاری ،بابر اسماعیل بٹ ،عبدالمغیث ،شیخ آصف ،شبیر لبھا ،ملک منیر چوہدری ،اشفاق بٹ،رمضان گجرشامل تھے۔