ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا

خبردار! اب مین ہول، اسٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید اور جرمانہ ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

درِ نایاب : اب مین ہول، سٹریٹ لائٹس و دیگر تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر قید و جرمانے کی سزائیں ہوں گی، حکومت پنجاب نے پنجاب پبلک یوٹیلٹیز انفراسٹرکچر پروٹیکشن آرڈیننس 2026 منظور کر لیا۔ 

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ملوث مافیا اور گینگز کی سرکوبی کے لیے قوانین بنائے گئے ہیں۔ سرکاری تنصیبات میں مین ہول کور، سٹریٹ لائٹس، حفاظتی باڑ اور دیگر تنصیبات شامل ہیں۔ سرکاری تنصیبات کی چوری پر 1 سے 3 سال قید 2 لاکھ سے 30 لاکھ تک جرمانہ ادا کرنا ہوگا۔ اس کے علاو ہ بغیر اجازت تنصیبات اتارنے یا خرید و فروخت پر 1 سے3سال تک قید، 5 لاکھ سے 30 سال تک جرمانہ ہو گا۔ 

  مین ہول کورز سے متعلق قوانین کا دائرہ کار وسیع کر دیا گیا۔ جس کے تحت سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے پر 3 ماہ سے 1 سال تک قید اور 50 ہزار سے 2 لاکھ روپے تک جرمانہ ہو گا۔ سرکاری تنصیبات کی خریدو فروخت میں ملوث سکریپ ڈیلر و ری رولنگ پلانٹس کے لیے بھی سخت سزائیں ہونگی۔ 3 سال تک قید، 10 لاکھ سے 1 کروڑ روپے تک جرمانہ ہو سکے گا۔ جرم دہرانے پر قید 3 سے 6 سال،جرمانہ 3 لاکھ سے 1 کروڑ تک ہوگا۔ 

ترجمان کے مطابق جانی نقصان کا باعث بننے کی صورت میں پاکستان پینل کوڈ کے تحت قوانین کا اطلاق ہو گا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کی خصوصی ٹیم نے قانونی فریم ورک ترتیب دیا، سرکاری تنصیبات کی غیر قانونی خریدو فروخت میں ملوث مافیا سرگرم پایا گیا ہے، عوامی سرکاری تنصیبات کو نقصان پہنچانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔