ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گوگل کروم میں 3 بہترین فیچرز صارفین کیلئے متعارف

گوگل کروم میں 3 بہترین فیچرز صارفین کیلئے متعارف
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی میں تیزی سے پیشرفت ہورہی ہے اور اسے ویب براؤزرز میں شامل کرنے کا عمل بھی تیز ہوگیا ہے۔

اسی کو دیکھتے ہوئے گوگل نے اپنے کروم براؤزر میں چند نئے بہتر فیچرز متعارف کرائے ہیں۔

گوگل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کروم ویب براؤزر میں 3 نئے فیچرز متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

ان میں سے ایک فیچر اسپلٹ ویو، دوسرا پی ڈی ایف اینوٹیشنز اور تیسرا سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے۔

ویسے تو ان فیچرز میں براہ راست اے آئی پر توجہ مرکوز نہیں کی گئی مگر گوگل پہلے ہی جیمنائی اے آئی اسسٹنٹ کو کروم کا حصہ بنا چکا ہے۔

اوپن اے آئی اور پریپلیکسٹی جیسی کمپنیوں کی جانب سے ایجنٹک براؤزر متعارف کرائے جاچکے ہیں اور گوگل کی جانب سے ان کا مقابلہ کروم کو زیادہ بہتر فیچرز سے لیس کرکے کیا جا رہا ہے۔

ان میں سے پہلا فیچر اسپلٹ ویو صارفین کے لیے کروم میں ملٹی ٹاسکنگ کو آسان بنا دے گا۔

اس فیچر سے صارفین ایک ٹیب میں 2 پیجز کو ایک ساتھ کھول سکیں گے یا ایک جانب ویڈیو دیکھتے ہوئے دوسری پیج میں اپنا کام جاری رکھ سکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کرنے کے لیے کسی ٹیب کو براؤزر ونڈو میں بائیں یا دائیں جانب کھینچ کر لے آئیں یا کسی ٹیب میں موجود لنک پر رائٹ کلک کرکے اوپن لنک ان اسپلٹ ویو آپشن پر کلک کریں۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-02-22/428385_3592599_updates.jpg

ایسا کرنے پر ٹیب خودکار طور پر 2 حصوں میں تقسیم ہو جائے گی۔

دوسرا فیچر پی ڈی ایف اینوٹیشنز ہے جس سے آپ کسی پی ڈی ایف فائل میں نوٹس ایڈ کرسکتے ہیں یا براؤزر میں ٹیکسٹ کو ہائی لائٹ کرسکتے ہیں۔

https://www.geonewsurdu.tv/assets//uploads/updates/2026-02-22/428385_8777900_updates.jpg

یعنی اب آپ کو پی ڈی ایف فائل ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی بلکہ کروم کے اندر ہی آپ اس میں کام کرسکیں گے۔

تیسرا فیچر سیو ٹو گوگل ڈرائیو ہے جس سے آپ کسی بھی پی ڈی ایف فائل کو کمپیوٹر کی بجائے براہ راست گوگل ڈرائیو اکاؤنٹ میں سیو کرسکیں گے۔

اس فیچر کو استعمال کریں گے تو محفوظ فائلز سیو فرام کروم فولڈر ین یور ڈرائیو لکھا نظر آئے گا تاکہ انہیں بعد میں آسانی سے تلاش کیا جاسکے۔

Ansa Awais

Content Writer