نواز شریف سلیکٹڈ تھا، عمران حکومت کا ٹھیکہ بھی پورا ہوچکا، بلاول

نواز شریف سلیکٹڈ تھا، عمران حکومت کا ٹھیکہ بھی پورا ہوچکا، بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سعدیہ خان) چیئرمن پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف سلیکٹڈ تھا، اس حکومت کا ٹھیکہ پورا ہو چکا یہ بھی چھ ماہ میں چلی جائے گی۔ یہ حکومت ٹھیکے پر لی گئی ہے اس کے پاس کوئی اختیار نہیں، جب حکومت ٹھیکے پر ملے تو وہی کرتی ہے جو ٹھیکہ ہو۔ 

بلاول ہاؤس لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ موجودہ پاور شیئرنگ فارمولا کے ساتھ اقتدار میں نہیں آئیں گے، حکومت میں آئے تو اس پاور شیئرنگ پر نظر ثانی کریں گے۔ پاور شیئرنگ کیلئے کوئی ڈیل نہیں کریں گے، اٹھارویں ترمیم کے ذریعے پارلیمنٹ اور سویلین بالادستی کو یقینی بنایا۔بیرونی طاقتیں سلیکٹڈ حکومتوں کو ہی استعمال کرتی ہیں ۔مودی ٹرمپ کے بعد اب ٹرمپ کی الیکشن مہم چلائی جا رہی ہے، کیا مناقفت ہے کہ ہم سے ڈو مور کا مطالبہ کرنے والے سراج حقانی کے انٹرویو چھاپتے ہیں ۔

انھوں نے کہا عمران خان سے پہلے نواز شریف بھی سلیکٹڈ تھا۔ مسلم لیگ نون بھی عمران خان کی طرح پارلیمنٹ کو زیادہ اہمیت نہیں دیتی۔اپوزیشن لیڈر کا کردار اہم ہوتا ، امید ہے شہباز شریف جلد واپس آئیں گے۔پنجاب کے عوام کو جب ضرورت پڑی ہے تو ان کے لیڈر ہی غائب ہو گئے ہیں۔

ادارے عوام کو کچھ نہیں سمجھتے اور نہ عوام کی طاقت مانتے ہیں ، سندھ میں کتا کاٹے تو بریکنگ بنتی ہے ، پرائیم ٹائیم ہیڈ لائن ہوتی ہے، فیصل آباد اور لاہور میں کتے کاٹیں تو کوئی بریکنگ نہیں ، سندھ ایچ آئی وی برا اور پنجاب کا ایچ آئی وی اچھا،مہنگائی کم نہیں ہو رہی ابھی تو شروع ہو رہی ہے ، گرمیاں آنے دیں ، بجلی ہوگی نہ ایئر کنڈیشن چلیں گے مگر بک تاریخی آئیں گے،کم ہیں تو کیا ہواش سپاٹا کے 300 کی طرح لڑیں گے۔بینظیر بھٹو نے 17 ارکان سے ساتھ بھاری اکثریت کو نواز شریف کو امیرالمومین بننے نہیں دیا تھا ۔مراد علی شاہ شہباز شریف سے بھی بہتر تھے اور موجودہ وزرا اعلی سے بھی۔مراد علی شاہ کا پنجاب ، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے وزرا اعلی سے مقابلہ کر لیں، آٹے اور لال مسجد سمیت مشرف دور کے تمام بحران دوبارہ سر اٹھا چکے ہیں۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔