محکمہ ہاؤسنگ کا اہم فیصلہ

محکمہ ہاؤسنگ کا اہم فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نےتمام ٹینڈراورتمام ٹھیکوں کی نیلامی کاویڈیوریکارڈبنانےکافیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نےتمام فیلڈافسران اورسٹاف کوہدایت کی ہےکہ ٹینڈراورٹھیکوں کی نیلامی کےلئےویڈیوریکارڈنگ کی جائے،خاص طورپرنیلامی کی اوپننگ کی ویڈیولازمی بنائی جائے،سیکرٹری ہاؤسنگ ندیم محبوب نےپالیسی حکم نامہ جاری کرتےہوئےہدایت کی کہ تمام فیلڈافسران کوپالیسی پرعملدرآمدہرصورت یقینی بناناہوگی۔

واضح رہے کہ  محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کی تنصیب کے لیے 33 ارب روپے کا قرض لینے کا فیصلہ بھی کیاتھا, محکمہ ہاؤسنگ پنجاب نے کابینہ سے منظوری کے لیے سمری کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ کابینہ فرنچ ایجنسی سے33 ارب روپے کا قرض لینے کی اجازت دے تاکہ بابو صابو میں ویسٹ واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ لگایا جاسکے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer