وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء پر بڑی پابندی لگادی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب کے وزراء پر بڑی پابندی لگادی
کیپشن: City42 - Imran Khan
Stay tunned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) وزیر اعظم عمران خان نے پنجاب کے صوبائی وزراء کے ایک سے زائد گاڑیاں استعمال کرنے پر پابندی لگا دی۔ اضافی گاڑیاں استعمال کرنے والے وزراء سے محکمہ ایس اینڈ جے اے ڈی کو گاڑیاں واپس لینے کے احکامات بھی جاری کردئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق ایوان وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو ملنے والی ہدایات میں حکم دیا گیا ہے کہ پنجاب کا کوئی بھی صوبائی وزیر ایک سے زائد سرکاری گاڑی استعمال نہیں کرے گا۔ وزیر اعظم کے احکامات پر حکومت پنجاب سے باقاعدہ ایک رپورٹ بھی طلب کرلی گئی ہے۔ جس میں وزراء کے زیر استعمال گاڑیوں کی تفصیل بھی درج کی گئی ہے۔