سیشن کورٹ میں دہرے قتل کا معاملہ، سٹی 42 نے سراغ لگا لیا

سیشن کورٹ میں دہرے قتل کا معاملہ، سٹی 42 نے سراغ لگا لیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ناصر علی) سیشن کورٹ میں دہرے قتل کا معاملہ، ملزم کیسے پکڑا گیا، سٹی فورٹی ٹو نے سراغ لگا لیا، ملزم کے پکڑے جانے کی نئی فوٹیج منظر عام پر آ گئی۔

تفصیلات کے مطابق سیشن کورٹ میں دو وکلاء کو قتل کرنے والے ملزم کی نئی فوٹیج سٹی فورٹی ٹو کو موصول ہو گئی ہے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قتل کرنے کے بعد ملزم پر کیسے حملہ کیا گیا۔

اس دوران وکلاء نے ملزم پر گھونسوں اور لاتوں کی بارش کر دی۔پیشی پر آئے تھانہ فیصل ٹاؤن کے محرر ابوبکر صدیق نے ملزم کو دبوچ لیا اور وکلا سے بچا کر اسے تھانے منتقل کر دیا۔اگر ابو بکر صدیق وہاں موجود نہ ہوتا تو وکلاء کے تشدد سے ملزم کی جان کو بھی خطرہ ہو سکتا تھا۔