عمران یونس:محکمہ ہائر ایجوکیشن نے موسمِ سرما کی تعطیلات کے حوالے سے سمری وزیرِ اعلیٰ کو ارسال کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے کالجز میں موسمِ سرما کی تعطیلات 26 دسمبر سے شروع کرنے کی تجویز دی ہے۔
سمری میں یہ بھی تجویز کیا گیا ہے کہ کالجز کو سکولوں کے مقابلے میں کم تعطیلات دی جائیں، تاکہ تعلیمی سرگرمیاں کم سے کم متاثر ہوں۔
دوسری جانب سکولوں میں آج سے موسمِ سرما کی تعطیلات شروع ہونے کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سکولوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 11 جنوری تک جاری رہیں گی، جبکہ کالجز کی تعطیلات سے متعلق حتمی فیصلہ وزیرِ اعلیٰ کی منظوری کے بعد جاری کیا جائے گا۔
طلبہ، والدین اور اساتذہ حتمی نوٹیفکیشن کے اجرا کے منتظر ہیں، جس کے بعد تعطیلات کی مدت اور تاریخوں کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔