سابق صدر آصف علی زرداری سے فیصل واوڈا کی ملاقات اور فوٹو آف دی ائیر

Asif Ali Zardari, Faisal Wavda. City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: آصف زرداری سے سابق وفاقی وزیر اور کراچی میں پی ٹی آئی کے اہم ترین سابق لیڈر فیصل واوڈا کی بلاول ہاؤس میں ملاقات  ہوئی ہے۔

 پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر اور سابق صدر مملکت آصف علی زرداری سے فیصل واؤڈا کی ملاقات طویل دورانیہ تک جاری رہی۔ اس ملاقات کی فوٹو بنواتے وقت سابق صدر آصف زرداری نے کیمرے کی طرف دیکھتے ہوئے فیصل واوڈا کے گال پر پیار بھری تھپکی دے کر اس تصویر کو فوٹو آف دی ائیر بنا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ طویل ملاقات میں سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں عام انتخابات سے متعلق مختلف امور پر مشاورت ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیصل واؤڈا کی پیپلزپارٹی میں جلد شمولیت متوقع ہے۔