شاہد آفریدی سے ملنے کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون کا انتقال،وجہ کیابنی؟

شاہد آفریدی سے ملنے کے کچھ دیر بعد بزرگ خاتون کا انتقال،وجہ کیابنی؟
کیپشن: shahid afridi
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی سے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ملاقات کرنے والی خاتون انتقال کرگئیں۔

اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر شاہد آفریدی نے پیغام لکھا کہ یہ افسوسناک خبر سن کر میرا دل ٹوٹ گیا کہ میگا اسٹار لیگ کے میچ میں ہم سے ملنے کے فوراً بعد بزرگ خاتون کا انتقال ہوگیا۔ شاہد آفریدی نے اپنے اکاؤنٹ پر بزرگ خاتون سے ملاقات کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون شاہد آفریدی سے بہت ہی محبت کے ساتھ ملتی ہیں جبکہ سابق کپتان بھی ان کے ساتھ بہت ہی احترام اور عزت کے ساتھ پیش آتے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق اسپن بولر سعید اجمل نے بھی بزرگ خاتون سے ملاقات کی۔ شاہد آفریدی نے اسٹیڈیم میں معذور مداح سے بھی ملاقات کی اور شائقین میں چیزیں بھی تقسیم کیں۔