ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دنیا میں کہاں نئے سال کا جشن ہوگا اور کہاں نہیں؟

دنیا میں کہاں نئے سال کا جشن ہوگا اور کہاں نہیں؟
کیپشن: New Year
سورس: Google Images
دنیا میں کہاں نئے سال کا جشن ہوگا اور کہاں نہیں؟
دنیا میں کہاں نئے سال کا جشن ہوگا اور کہاں نہیں؟
دنیا میں کہاں نئے سال کا جشن ہوگا اور کہاں نہیں؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز اور اومیکرون کے خطرات کے پیش نظر دنیا کے بعض شہروں میں نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں، چند ملکوں نے ابھی فیصلہ نہیں اور بعض شہروں میں تقریبات محدود کردی گئی ہیں جبکہ چند شہروں میں بھرپور طریقے سے نئے سال کو خوش آمدید کہنے کے لیے تیاریاں جاری ہیں۔ 

نیو یارک کے مئیر بل ڈی بلاسیو ابھی سوچ رہے ہیں کہ نئے سال کا جشن منانا ہے یا نہیں اور اس کا فیصلہ وہ کرسمس کے موقع پر کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال تقریب پروگرام کے مطابق ہوگی تاہم شرکت کے خواہاں تمام افراد کے داخلے کے لیے ویکسین کی شرط لازمی ہو گی۔ 

 یورپ کے بڑے شہر جو اومیکرون کی لپیٹ میں ہیں وہاں انتظامیہ نے نئے سال کے جشن منسوخ کردیے ہیں جبکہ دیگر کئی شہر تقریبات منانے کی تیاریاں کر رہے ہیں۔

ایسے شہر جہاں نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی گئی ہیں:

برلن: 

جرمن چانسلر اولف شلز نے سخت پابندیوں کا اعلان کررکھا ہے کیونکہ خدشہ ہے  کہ نئے سال کی تقریبات سے کورونا پھیلنے کے امکانات بہت زیادہ ہیں۔ برلن، میونخ اور فرینکفرٹ میں کوئی آتش بازی نہیں ہوگی اور نہ لوگوں کے اجتماع۔زیادہ سے زیادہ 10 لوگوں کے میل جول کی اجازت ہو گی۔ 
ایڈنبرا :

سکاٹ لینڈ کی فرسٹ منسٹر نے اعلان کیا ہے کہ اومیکروں کے پھیلاو کی وجہ سے نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کی جارہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں اندازہ ہے کہ اس فیصلے سےعوام کو بہت مایوسی ہو گی۔

لندن

برطانیہ میں اومیکرون کی بگڑتی صورتحال کے باعث لندن کے مئیر صادق خان نے بھی نئے سال کی تقریبات منسوخ کرنے کا اعلان کررکھا ہے۔ اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ کورونا کیسسز بڑھنے کی وجہ سے ٹریفالگر سکوائر میں ہونے والا نئے سال کا جشن منسوخ کیا جا رہا ہے کیونکہ سب سے پہلے عوام کی صحت عزیز ہے۔ 

پیرس

فرانس کے شہر پیرس کی انتظامیہ نے بھی شانزے لیزے کے مقام پر ہونے والی نئے سال کی تقریبات منسوخ کردی ہیں۔ پیرس کے مئیر نے اعلان کیا کہ اس سال کوئی آتش بازی نہہں ہوگی اور نئے سال کی پارٹیوں پر پابندی ہو گی۔ 

روم: 

اٹلی کی حکومت نے بھی سخت اقدامات کا اعلان کررکھا ہے اور روم سمیت دیگر شہروں میں نئے سال کی تقریبات پر پابندی ہو گی۔ 

ریئو ڈی جنیرو: 

برازیل کے دارالحکومت ریوڈی جنیرو میں انتظامیہ نے بھی کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی وجہ سےنئے سال کی تقریبات منسوخ کر رکھی ہیں۔ 

دوسری طرف دنیا کے چند بڑے شہروں میں نئے سال کی آمد کو بھرپور طریقے سے منانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ آسٹریلیا کا سڈنی، تھائی لینڈ کا بنکاک،   جنوبی افریقہ کا کیپ ٹاون، متحدہ عرب امارات کا دبئی، امریکہ کا لاس ویگاس اور تائیوان کا تائی پی ایسے شہر ہیں جہاں نئے سال کے جشن معمول کے مطابق ہوں گے