ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گیس بحران پی ٹی آئی ارکان بھی پریشان۔۔۔

گیس بحران پی ٹی آئی ارکان بھی پریشان۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : گورنر سندھ کے بعد ایم این ایز بھی حماد اظہر کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج۔۔۔ حکومتی رکن اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے گیس بندش پر وزیر توانائی کو احتجاجی خط لکھ ڈالا۔

گیس بحران پی ٹی آئی ارکان بھی پریشان نظرآنے لگے،گورنر سندھ کے بعد ایم این ایز بھی حماد اظہر کے رویے کیخلاف سراپا احتجاج ہیں ۔ حکومتی رکن اسمبلی آفتاب حسین صدیقی نے گیس بندش پر وزیر توانائی کو احتجاجی خط لکھ ڈالا۔مسلسل فون کالز اور میسج کر رہا ہوں لیکن آپ میرا فون تک نہیں اٹھاتے۔۔یہی رویہ رہا تو پی ٹی آئی کو کے پی بلدیاتی نتائج کی طرح آگے بھی نقصان اٹھانا پڑے گا۔میرے حلقے این اے 247 میں اکتوبر سے گیس کا ایشو ہے اور پریشر انتہائی کم ہے۔ انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا رویہ انتہائی شرمناک ہے۔اگر یہی رویہ رہا تو بلدیاتی الیکشن میں کے پی کی طرح کراچی میں بھی بھاری نقصان اٹھانا پڑ سکتا ہے۔آفتاب حسین صدیقی نے خط   میں درخواست کی کہ آپ میرے حلقے میں گیس کی کمی کا نوٹس لیں۔ آفتاب حسین صدیقی نے خط کی کاپی وزیراعظم کو بھی ارسال کر دی