ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی روبوٹ نے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا

چینی روبوٹ نے تیز ترین ایتھلیٹ یوسین بولٹ کا ریکارڈ توڑ دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : چینی روبوٹ نے دنیا کے تیز ترین انسان جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔

 چینی میڈیا کے مطابق چینی کمپنی کے تیار کردہ ہیومنائیڈ روبوٹ لائٹننگ نے 100 میٹر کا فاصلہ 9 اعشاریہ 32 سیکنڈ میں طے کرکے انسانی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔ روبوٹ کی کارکردگی نےدنیا کے تیز ترین انسان کا خطاب حاصل کرنے والے جمیکن ایتھلیٹ یوسین بولٹ کے 9 اعشاریہ 58 سیکنڈ کے عالمی ریکارڈ کو پیچھے چھوڑ دیا۔

 ہیومنائیڈ روبوٹ نے ہفتے سے شروع ہونے والے دوسرے ورلڈ ہیومنائیڈ روبوٹ گیمز کے تیاری کے مرحلے کے مقابلے میں 14 اعشاریہ 5 میٹر فی سیکنڈ کی زیادہ سے زیادہ رفتار حاصل کی۔ 

یوسین بولٹ نے 2009 میں 9.58 سیکنڈ میں 100 میٹر دوڑنےکا عالمی ریکارڈ بنایا تھا جو کہ فی سیکنڈ 10.44 میٹر فی سیکنڈ بنتی ہے۔