ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے، عطا تارڑ

بانی پی ٹی آئی کی صحت پر سیاست کی جارہی ہے، عطا تارڑ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے نظرثانی اپیل میں تمام قیدیوں کے حوالے سے صحت کا سوال اٹھایا، جبکہ توہین عدالت کی بے بنیاد درخواست دائر کی گئی ہے۔

وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق عدالت نے سختی سے کہا تھا کہ سیاسی بیان بازی نہیں ہونی چاہیے، تاہم قیدی کی فیملی اور پارٹی عدالتی حکم کی توہین کی مرتکب ہوئی ہے۔ قوم کو حقائق سے لمحہ بہ لمحہ آگاہ رکھا گیا ہے اور بانی پی ٹی آئی کے معائنے کے وقت ان کی ہمشیرہ بھی ہمراہ تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ علاج سے متعلق انتظامیہ نے عدالتی حکم پر عملدرآمد کیا، حکومت ہمیشہ کہتی رہی ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے، جبکہ یہاں صحت کے معاملے کو سیاست کی نذر کیا جا رہا ہے۔ بانی پی ٹی آئی کے دوسروں کی صحت سے متعلق بیانات سب پر عیاں ہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے دور حکومت میں دوسروں پر طنز اور تضحیک آمیز گفتگو کرتے تھے۔ اس موقع پر وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ پاکستان بار کونسل اور پنجاب بار کونسل نے بعض ارکان کے بیانات کو مسترد کیا ہے۔

عطا تارڑ نے کہا کہ پنجاب بار اور پاکستان بار کونسل نے واضح کیا ہے کہ کچھ وکلا ذاتی بیانات دے رہے ہیں، بار کونسلز نے پی ٹی آئی سے کہا ہے کہ سیاسی ایجنڈے کے لیے وکلا کو استعمال نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی سے متعلق پی ٹی آئی کے لوگوں نے رسک بنایا، اس لیے بانی پی ٹی آئی کو پمز لے جایا گیا، جبکہ پمز میں شفا اسپتال کے ڈاکٹرز بھی موجود تھے میڈیکل بورڈ کی رائے کے بغیر یہ نہیں بتایا جاسکتا کہ کہاں علاج ہونا ہے، ابتدائی رپورٹس کے مطابق بانی پی ٹی آئی ہشاش بشاش ہیں۔

عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا علاج پہلے بھی ہوتا رہا ہے اور جب ضرورت پڑی تو آئندہ بھی ہوتا رہے گا، بانی پی ٹی آئی کی صحت پر پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے اُنہوں نے کہا کہ علاج معالجے سے متعلق انتظامیہ نے عدالتی آرڈر پر عملدرآمد کروایا، ہمارا ہمیشہ موقف رہا ہے کہ صحت کے معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔

عطا تارڑ کا کہنا تھا کہ شفا اسپتال کے باہر ٹولیوں کی شکل میں لوگ جمع کیے گئے، پریس کانفرنسز اور بیانات دیے گئے، کیا عدالت نے سیاست کرنے سے منع نہیں کیا تھا؟

وفاقی وزیر اطلاعات نے الزام عائد کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی بہن، فیملی اور پارٹی توہین عدالت کی مرتکب ہوئی، اگر بانی کے ساتھ یہ مخلص تھے تو راستے میں رکاوٹیں کیوں کھڑی کیں اُنہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ نے سیکیورٹی کے لیے اقدامات کیے لیکن پی ٹی آئی کے لوگوں نے اس میں رخنہ ڈالا۔