ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چپ تعزیہ جلوس کیلئے سکیورٹی پلان مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات

چپ تعزیہ جلوس کیلئے سکیورٹی پلان مکمل، ایک ہزار سے زائد اہلکار تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص احمد: چپ تعزیہ کے جلوس کے سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔ مرکزی جلوس کربلا گامے شاہ سے پانڈو اسٹریٹ جائے گا اور واپسی پر رات 9 بجے کربلا گامے شاہ پہنچے گا، جبکہ ماڈل ٹاؤن کا چپ تعزیہ جلوس دوپہر ایک بجے برآمد ہوکر 2 بجے اختتام پذیر ہوگا۔

سی ٹی او لاہور کے مطابق جلوس کے دوران کسی بھی سڑک کو مکمل طور پر ٹریفک کے لیے بند نہیں کیا جائے گا۔ جلوس کے گزرنے کے ساتھ ہی متبادل راستوں پر لگائی گئی ڈائیورشنز ٹریفک کے لیے کھول دی جائیں گی۔

ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پیر مکی، ایم اے او کالج، چرچ چوک، جین مندر چوک اور استنبول سے ڈائیورشنز دی گئی ہیں۔ ایمبولینسز اور دیگر ایمرجنسی گاڑیوں کے لیے راستے کلیئر رکھے جائیں گے۔

چپ تعزیہ جلوس کے موقع پر ٹریفک انتظامات کے لیے 400 سے زائد وارڈنز اور 9 فوک لفٹرز تعینات کیے گئے ہیں۔ دوسری جانب سکیورٹی انتظامات کے تحت ایک ہزار سے زائد پولیس اہلکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

پولیس کے مطابق پانڈو اسٹریٹ سے کربلا گامے شاہ تک جلوس کے روٹ پر اہلکار تعینات رہیں گے، جبکہ روٹ کو خاردار تاروں اور رکاوٹیں لگا کر محفوظ بنایا گیا ہے۔