ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ، ملزم کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ

بیرون ملک بھجوانے کے نام پر فراڈ، ملزم کی ضمانت پر فیصلہ محفوظ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین: امریکہ، کینیڈا اور اٹلی بھجوانے کا جھانسہ دے کر مبینہ امیگریشن فراڈ کے مقدمے میں گرفتار ملزم بلال عبداللہ کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی، عدالت نے فیصلہ محفوظ کرلیا ہے۔

سپیشل سینٹرل کورٹ کے جج اظہر علی جعفری نے کیس کی سماعت کی۔ ملزم بلال عبداللہ نے جیل سے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

سماعت کے دوران ملزم کی جانب سے 49 لاکھ روپے نقد عدالت میں جمع کرائے گئے، جبکہ باقی رقم کے چیک بھی عدالت میں جمع کروائے گئے۔

ملزم کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ بلال عبداللہ کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔