عابد چودھری: لاہور کے جنرل ہسپتال سے ادویات چوری کرنے والے 2 ملازمین کو پولیس نے گرفتار کرلیا، جبکہ ہسپتال انتظامیہ نے ملزمان کے خلاف مقدمہ بھی درج کرا دیا۔
پولیس کے مطابق واقعہ کا مقدمہ اے ایم ایس سفیان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ملزم مبشر اقبال ڈسپنسر میاں حامد کے ساتھ مل کر ہسپتال سے ادویات چوری کرتے تھے۔تاہم اس بار سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے دونوں ملزمان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا، جبکہ ان کے قبضے سے لاکھوں روپے مالیت کی چوری شدہ ادویات بھی برآمد کرلی گئی ہیں۔
پولیس نے مقدمہ درج کر کے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔