سٹی 42 : آزادکشمیر کے سیکرٹریٹ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن نے جشن عید میلادالنبی ﷺ کے لیے ہدایات جاری کر دیں۔
جاری کردہ سرکلر کے مطابق 12 ربیع الاول کو تمام تعلیمی ادارے کھلے رہیں گے، طلبہ اور سکاؤٹس ریاست بھر میں جلوس و ریلیوں میں شریک ہوں گے۔
سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں سجاوٹ اور چراغاں کیا جائے گا، جبکہ اس موقع پر کوئز، تقریری، نعت و قرأت کے مقابلے منعقد ہوں گے، ضلعی و ڈویژن سطح پر مقابلے 10 ربیع الاول تک مکمل ہوں گے۔ طالبات کے پروگرام صرف ڈویژن سطح پر منعقد ہوں گے۔
علاوہ ازیں اساتذہ کی شمولیت لازمی قرار دی گئی ہے۔
