ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ

ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےسندھ میں محکمہ فشریز کے متعلق اہم فیصلہ کرتے ہوئے ایک ماہی گیر خاتون کو چیئرمین فشریز بنانے کا فیصلہ  کیا ہے۔

 ذرائع پی پی پی کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو فاطمہ مجید کی تعیناتی کا حکم دیا گیا ہے۔اس معاملے پر وزیر اعلیٰ ہاؤس میں ساحلی علاقوں کے نمائندگان کا اجلاس جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ فاطمہ مجید کا تعلق ماہی گیر گھرانے سے ہے۔ چیئرمین فشریز  کی پوسٹ کے لئے ماضی میں اربوں روپے کی بولیاں لگتی تھیں،چیئرمین فشریز کا عہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ فاطمہ مجید کی  بطور چیئرمین فشریز  تعیناتی کے حوالے سے خبر  پر مفاد پرستوں کے خوابوں پر پانی پھیر  گیا۔