ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ، الرٹ جاری  

مون سون بارشوں کا آٹھواں اسپیل ، سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ، الرٹ جاری  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب میں مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ 23 اگست سے شروع ہونے کا امکان ہے۔ پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کے مطابق یہ مون سون کا آٹھواں اسپیل ہوگا جو 27 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اس دوران دریاؤں کے بالائی علاقوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے، خصوصاً دریائے راوی اور اس سے ملحقہ ندی نالوں میں سیلابی صورتحال پیدا ہونے کا خدشہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ 22 اگست کی رات سے مغربی ہوائیں صوبے کے بالائی علاقوں میں داخل ہوں گی۔لاہور، قصور، شیخوپورہ سمیت دیگر شہروں میں بارش کی پیشگوئی ہے۔جنوبی پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔حکام نے صوبے بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا ہے۔

 اس کے علاوہلوکل گورنمنٹ، محکمہ زراعت، آبپاشی، صحت، جنگلات، لائیواسٹاک اور ٹرانسپورٹ کو بھی پیشگی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈی جی پی ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں تمام انتظامات بروقت مکمل کرنے کی تاکید کی ہے۔