روزینہ علی : محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب ر ہنے کا امکان ہے، تاہم گلگت بلتستان ، کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا، جنوب مشرقی سندھ ، شمال مشرقی، جنوبی پنجاب اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
جمعہ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گر دو نواح میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان تاہم شام یا رات کے اوقات میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے۔تاہم چترال،دیر، سوات، کوہستان، ایبٹ آباد، بونیر، مہمند،خیبر،باجوڑاور مالاکنڈ میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان۔ تاہم مری، گلیات، راولپنڈی، چکوال ،جہلم ، گجرات، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، نارووال ، ساہیوال، ملتان ، خانیوال، پاکپتن، بہاولپور، بہاولنگراورڈیرہ غازی خان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔ جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، تاہم شام یا رات میں ژوب، بارکھان، موسیٰ خیل، قلات، خضدار اورگردونواح میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنےکا امکان ہے، تا ہم تھر پارکر،میرپورخاص، بدین ،مٹھی، سانگھڑ، خیر پور اورگردونواح میں چند مقامات تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، جبکہ ساحلی علاقوں میں بعض مقامات پر ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک اور بارش کا امکان ہے۔