ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مون سون کا نیا سپیل، پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

مون سون،سپیل،پی ڈی ایم اے،الرٹ جاری،سٹی42
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے) مون سون کا نیا سپیل/ پی ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا ۔ 23 سے 26 اگست تک جنوبی پنجاب اور سرگودھا ڈویژنز میں مون سون کی تازہ لہر کا امکان ہے۔

پی ڈی ایم اے نے جنوبی پنجاب میں بارشوں سے متعلق ریڈ الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ دریائے سندھ کے بالائی علاقوں میں مزید بارشوں کا امکان ہے اور 26 اگست تک ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں سے مزید پانی آنے کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق دریائے سندھ میں تونسہ کے مقام پر انتہائی اونچے درجے کے سیلاب کا خطرہ ہے۔یبجہ کوہ سلیمان،سالٹ رینج سے منسلک ندی نالوں میں پانی کی سطح بلند ہو سکتی ہےجس سے علاقے میں سیلاب آ سکتا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے ممکنہ سیلابی علاقوں سے لوگوں کے انخلاء کے لیے اقدامات کی ہدایات کردی ہیں ۔ سیلاب کی صورت میں فلڈ ریلیف کیمپس کے قیام اور لوگوں کے کھانے پینے کے پیشگی انتظامات مکمل کرنے کی ہدایات دی ہیں ۔