ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایلون مسک کی ایک اور بڑی کامیابی

ایلون مسک کی ایک اور بڑی کامیابی
کیپشن: elon musk
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک دنیا کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے CEO  بن گئے ہیں ۔ 

تفصیلات کے مطابق  معروف  امریکی کمپنی ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک   2021 کی سب سے زیادہ  معاوضہ کمانے والے  چیف ایگزیکٹو آفیسرز کی لسٹ میں شامل ہو گئے ہیں ۔  پچھلے چار سال سے ایلون مسک اس لسٹ  میں  شامل ہیں ۔ 

ان کی تنخواہ کا پیکج زیادہ تر اسٹاک کے کئی اختیارات سے بنایا گیا ہے اور اس وجہ سے ان کی ذاتی دولت میں 78 بلین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے جو کہ تقریباً 269 بلین ڈالرز ہے۔

ٹیسلا  کے چیف ایگزیکٹو ایلون مسک کی تنخواہ بہت زیادہ ہے یہاں تک کہ ان کے بعد اس فہرست میں شامل باقی 13 سی ای اوز مل کر بھی صرف   ایلون مسک کی کمائی کا آدھا حصّہ ہی کما سکتے ہیں، جو کہ کل 6.3 بلین ڈالرز ہے۔