شاہین کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر آفریدی نے کیاکہا؟

شاہین کے ایشیا کپ سے باہر ہونے پر آفریدی نے کیاکہا؟
کیپشن: SHAHEEN
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق کپتان اور اسٹار آل راؤنڈر شاہد آفریدی نے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے ایشیا کپ 2022 میں انجری کے باعث باہر ہوجانے کے حوالے سے بات کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  شاہین شاہ افریدی  انجری کے باعث ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔    ایشیا کپ سے باہر  ہونے پر  افریدی  نے ایک ٹویٹ کا جواب  دیا ۔ 

اس دوران ایک صارف نے درخواست کی کہ لالہ شاہین تو انجرڈ ہیں، آپ ہی ریٹائرمنٹ واپس لے لیں تو  اس پر افریدی نے جواب دیا کہ    میں نے اس کو پہلے بھی منع کیا تھا کہ آپ فاسٹ بولر ہو، ڈائیو مت لینا، انجری ہوسکتی ہے لیکن مجھے بعد میں اندازہ ہوا کہ وہ بھی آفریدی ہی ہے۔