شہباز گِل کا جسمانی ریمانڈ، سماعت ساڑھے 12بجے تک ملتوی

Shahbaz gill
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے افواجِ پاکستان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے الزام میں گرفتار پی ٹی آئی رہنما شہباز گِل کے جسمانی ریمانڈ کے حوالے سے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

شہباز گِل کا 48 گھنٹے کا جسمانی ریمانڈ آج شروع ہو گا یا نہیں؟ اس بات کا فیصلہ آج ہی ہو گا۔اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت کے جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان شہباز گِل کی میڈیکل رپورٹ دیکھنے کے بعد فیصلہ کریں گے۔

شہباز گِل کے وکیل فیصل چوہدری اور پی ٹی آئی کے وکیل بابراعوان ایف ایٹ کچہری اسلام آباد میں پیش ہوئے۔فیصل چوہدری نے عدالت سے استدعا کی کہ شہباز گِل کے حوالے سے ہائی کورٹ میں بھی کیس ہے، شہباز گِل کا کیس کچہری میں 1 بجے رکھ لیا جائے۔

انہوں نے عدالت کو بتایا کہ اگر شہباز گِل کو سیشن عدالت میں کسی وقت پیش کر دیا تو ہم اس کیس میں عدالت کے روبرو نہیں آ پائیں گے۔جوڈیشل مجسٹریٹ ملک امان نے کہا کہ مجھے ابھی کیس کا کچھ معلوم نہیں، انتظار کر لیں، ملزم کے آنے کا پتہ کروا لیتے ہیں۔

عدالت نے شہباز گِل کو ساڑھے 12 بجے تک پیش کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ اسپیشل پراسیکیوٹر اگر آ جاتے تو ان کو بھی آگاہ کر دیتے۔اس کے بعد عدالت نے سماعت ساڑھے 12 بجے تک ملتوی کر دی۔

دوسری جانب شہباز گِل کوعدالت لانے کے لیے بکتر بند پمز اسپتال پہنچا دی گئی ہے۔