ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نواز شریف کی تازہ رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروانے کیلئے وکلاء کی مشاورت

نواز شریف کی تازہ رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروانے کیلئے وکلاء کی مشاورت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( ملک اشرف ) لاہور ہائیکورٹ کی میاں نواز شریف کو علاج کے لئے بیرون ملک جانے کی اجازت دینے کا معاملہ، نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروانے کے لئے وکلاء نے شریف فیملی سے مشاورت شروع کردی۔

ذرائع کے مطابق وکلاء کی شریف فیملی سے مشاورت اور ڈاکٹروں کی رائے کے بعد نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ میاں نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس ستمبر میں لاہور ہائیکورٹ میں جمع کروائی جائیں گی۔ میاں نواز شریف کی گزشتہ میڈیکل رپورٹ 24 جولائی کو لاہور ہائیکورٹ جمع کروائی گئی تھی۔

سابقہ میڈیکل رپورٹ کے مطابق نواز شریف پلیٹ لیٹس، شوگر، دل، گردے اور ہائی بلڈ پریشر کے امراض میں مبتلا ہیں۔ نواز شریف دل کے مرض کی وجہ سے انتہائی خطرے میں ہیں۔ میاں نواز شریف کے دل کو خون سپلائی مناسب نہیں ہو رہی۔ ڈاکٹرز نے نواز شریف کو کورونا وباء کے باعث گھر سے باہر نکلنے سے روک دیا ہے۔ میاں نواز شریف کا کورونا وباء کے دوران باہر نکلنا جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔

نواز شریف کو جسمانی سرگرمیوں کے ساتھ طبی ماہرین سے مسلسل رابطے رکھنے کی ہدایت کی گئی تھی۔ ڈاکٹرز نواز شریف کی صحت سے ہر وقت آگاہ ہیں، مختلف بیماریوں میں مبتلا ہونے کی وجہ سے نواز شریف اپنی علاج گاہ کے قریب ترین رہیں۔ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس 4 دسمبر، 15 دسمبر 2019ء کو بھی عدالتی ریکارڈ کا حصہ بنایا جا چکا ہے۔ نواز شریف کی 13 جنوری، 12 فروری، 18 مارچ اور 28 اپریل کو بھی میڈیکل رپورٹس ہائیکورٹ میں جمع کروائی جا چکی ہیں۔