نواز شریف کو باہر بھیجنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، احسن اقبال

نواز شریف کو باہر بھیجنے والوں کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں، احسن اقبال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( عمر اسلم ) مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سیکرٹری جنرل احسن اقبال کا کہنا ہے کہ نواز شریف کا علاج نان ایشو ہے جسے اپنی نااہلی چھپانے کے لیے ایشو بنایا جا رہا ہے، اگر نواز شریف دھوکہ دیکر باہر گئے تو عمران خان کو مستعفی ہوجانا چاہئے۔

ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت خود عمران خان نے دی، دھوکہ کھانے پر انہیں اور وفاقی و صوبائی وزرائے صحت کو اقتدار میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔ احسن اقبال نے کہا کہ نواز شریف کا علاج نان ایشو ہے، حکومت معیشت کی تباہی، مہنگائی اور بے روزگاری کا جواب دے۔

رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ کورونا کے باعث لندن کے ہسپتال بند رہے، اس لیے نوازشریف کی سرجری میں تاخیر ہوئی، نوازشریف کی واپسی معالجین کی اجازت سے مشروط ہے۔