ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی صورتحال اورمذاکرات پر گفتگو

شہباز شریف سے ایرانی سفیر کی ملاقات،علاقائی صورتحال اورمذاکرات پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی: امریکا اور ایران کے درمیان جاری کشیدگی اور امن کوششوں کے بیچ پاکستان کے متحرک ثالثی کردار کے تناظر میں ایران کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف سے اہم ملاقات کی ۔

 ملاقات میں خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال اور امن کے قیام کے لیے جاری سفارتی اقدامات اور مذاکرات سے متعلق گفتگو ہوئی۔ 

یہ ملاقات ایسے وقت میں ہوئی ہے جب امریکا اور ایران کے درمیان کشیدگی برقرار ہے اور دونوں ممالک کے درمیان ممکنہ مذاکرات کے حوالے سے غیر یقینی صورتحال پائی جاتی ہے۔

 پاکستان اس پورے عمل میں ایک اہم ثالث کے طور پر سامنے آیا ہے اور اسلام آباد کی جانب سے دونوں ممالک کو مذاکرات کی میز پر لانے کے لیے مسلسل رابطے جاری ہیں۔