لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا

لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کا افتتاح کر دیا، وزیراعلیٰ نے کمپلیکس کے احاطے میں شجرکاری مہم کے تحت پودابھی لگایا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے افتتاح کے بعد اس کے مختلف سیکشنز کا دورہ کیا، اس موقع پروزیراعلیٰ کو لاہور رنگ روڈ اتھارٹی آفس کمپلیکس کے منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزیراعلیٰ نے انٹیلی جنٹ ٹریفک سسٹم کا بھی معائنہ کیا، کمشنر لاہور و چیئرمین لاہور رنگ روڈ اتھارٹی نے وزیراعلیٰ کو رنگ روڈمنصوبے کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی، وزیراعلیٰ کو رنگ روڈاتھارٹی آفس کمپلیکس اورکنٹرول روم کے بارے میں بھی بریف کیا گیا۔

جس میں بتایا گیا کہ لاہوررنگ روڈسدرن لوپ وَن اورٹوایک سال میں مکمل کیا گیا ہے، اس موقع پروزیراعلیٰ نےسدرن لوپ تھری کے منصوبے کی اصولی منظوری دی۔ 8 کلومیٹرطویل سدرن لوپ تھری کا منصوبہ اڈہ پلاٹ سے ملتان روڈ تک تعمیر کیا جائے گا۔ سدرن لوپ تھری پر 10 ارب روپےلاگت آئے گی، منصوبہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت مکمل کیا جائے گا، وزیراعلیٰ کی منصوبہ ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کی اور کہا کہ رنگ روڈ کے اردگرد 10 لاکھ درخت لگائے جائیں گے۔

Shazia Bashir

Content Writer