سکولوں کی شکایات میں عدم توجہ پرسی ای اوز کی شامت آگئی

سکولوں کی شکایات میں عدم توجہ پرسی ای اوز کی شامت آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض) پاکستان سیٹزن پورٹل میں سکولوں سےمتعلق حل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر لاہور سمیت 21 اضلاع کے سی ای اوز کیخلاف کارروائی شروع کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹرمانیٹرنگ پنجاب نے پاکستان سیٹزن پورٹل میں سکولوں سےمتعلق حل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر 21 اضلاع کےسی ای اوز کے خلاف کارروائی شروع کردی،ان اضلاع میں لاہور، چکوال، چنیوٹ ،مظفرگڑھ، راجن پور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ملتان ، اوکاڑہ ، ساہیوال اور وہاڑی سمیت دیگرشامل ہیں،مذ کورہ سی ای اوز کے خلاف پیڈا ایکٹ 2006 کے تحت کارروائی کی جائے گی۔

ڈائریکٹر مانیٹرنگ نےحل شدہ شکایات کو چیک نہ کرنے پر 21 سی ای اوز سے تحریری جواب مانگ لیا ہے، سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کے مطابق 23 اپریل تک تحریری جواب جمع نہ کرانے والی اتھارٹیز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،ڈائریکٹر مانیٹرنگ نے 21 اضلاع کے سی ای اوز کو تحریری جواب جمع کرانےکے لئے احکامات بھی جاری کردیئے ہیں۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer