سرکاری سکولوں کیلئےدس کروڑ روپے کےفنڈز کی منظوری دے دی گئی

سرکاری سکولوں کیلئےدس کروڑ روپے کےفنڈز کی منظوری دے دی گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی عباس) سرکاری سکولوں میں صاف پانی کی فراہمی اب آئندہ مالی سال میں ہوگی، حکومت نے آئندہ مالی سال میں سکول ایجوکیشن کو دس کروڑ روپے کےفنڈز کے اجرا کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق آئندہ مالی سال میں حکومت نےسکول ایجوکیشن کو دس کروڑ روپے کے کے اجرا کی منظوری دے دی، صاف پانی کی سہولت سےمحروم سرکاری سکولوں میں منی فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کامنصوبہ حکومت نے آئندہ مالی سال میں منتقل کردیا ہے،شہرمیں سینکڑوں سکول فلٹریشن پلانٹس سےمحروم ہیں جس سے گزشتہ 2 سال سےپلان ترتیب دیاجاتارہالیکن فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب کامنصوبہ فنڈزکی عدم دستیابی کےباعث مکمل نہ ہوسکا ۔

محکمہ سکولزایجوکشن کےحکام کےمطابق اب آئندہ مالی سال19-20میں لاہورکےسکولوں میں10 کروڑروپےمیں فلٹریشن پلانٹ لگائےجائیں گے،محکمہ سکول ایجوکیشن نے نئےمالی سال 19-20 میں صاف پانی سے محروم سکولوں میں فلٹریشن پلانٹ لگانےکی اصولی منظوری لےلی ہے، حکام کاکہناہےکہ شہرمیں سینکڑوں سکول فلٹریشن پلانٹ سےمحروم ہیں جنہیں اب نئے پلانٹ مہیا کیےجائیں گے ۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer