چودھری شجاعت حسین، شہباز شریف ملاقات؟ حقیقت سامنے آگئی

چودھری شجاعت حسین، شہباز شریف ملاقات؟ حقیقت سامنے آگئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( علی اکبر ) سربراہ مسلم لیگ ق چودھری شجاعت حسین کا کہنا ہے شہباز شریف سے نہ کوئی ملاقات کی ہی ہے اور نہ کوئی ارادہ ہے، افواہوں کا بازار گرم رہے گا لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرلے گی۔

مسلم لیگ ق کے رہنما چودھری شجاعت حسین نے کہا ہے کہ ان کی نہ تو شہباز شریف سے کوئی ملاقات ہوئی ہے اور نہ ہی کوئی ادارہ ہے۔ شہباز شریف نے جو منافقت کی ہے پہلے اس کا جواب پاکستان میں آکر دیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ایک سادہ اور شریف انسان ہیں۔

چودھری شجاعت کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدانوں کی نیت ٹھیک ہوگئی تو ملک مستحکم ہوگا جبکہ افواہوں کا بازار گرم رہے گا لیکن حکومت اپنی مدت پوری کرے گی۔