ملک اشرف: لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر سے ملاقات کی درخواست پر محفوظ کیے گئے فیصلے کے حوالے سے نوٹس جاری کر دیا ۔
لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنماء حماد اظہر سے ملاقات کے لیے دائر درخواست پر نوٹس جاری کیا، 2 رکنی بینچ نے ایس ایچ او سرور روڈ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 28 ستمبر کو رپورٹ طلب کرلی ۔
جسٹس سید شہباز علی رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے عشرت فاطمہ کی درخواست پر حکم جاری کیا، درخواست گزار عشرت فاطمہ نے اپنے بیٹے حماد اظہر سے ملاقات کے لیے ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔