ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی

راولپنڈی کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، ڈپٹی کمشنر راولپنڈی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے احتجاج کے تناظر میں ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا ہے کہ راولپنڈی میں کل تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے، چھٹیوں کا کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق راولپنڈی میں انٹرا سٹی اور بین الاضلاعی ٹرانسپورٹ بھی معمول کے مطابق بحال رہے گی۔انہوں نے کہا کہ راولپنڈی اور اسلام آباد کی رابطہ سڑکیں، اندرون شہر اور دیگر علاقوں کو ملانے والے راستے بھی کھلے رہیں گے۔

کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے کہا کہ راولپنڈی میں کہیں بھی کوئی شاہراہ بند نہیں کی گئی، اندرون شہر اور اسلام آباد کو ملانے والے تمام راستے تاحال کھلے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے عوام کو بروقت آگاہ کیا جائے گا۔